دی لیجنڈ آف مولا جٹ چینی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

معروف ہدایتکار بلال لاشاری اور نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ(The Legend of Maula Jatt) 21 مئی 2026 کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی چین میں نمائش کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستانی شوبز حلقوں اور فلمی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اس خبر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے فلم ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا کی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا

۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہے اور باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں میں سرفہرست ہے، فلم نے اپنی منفرد کہانی، شاندار سینماٹوگرافی، جدید ایکشن مناظر اور عالمی معیار کی پروڈکشن کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد پذیرائی حاصل کی۔

مزیدپڑھیں:صبا قمر نے اپنی ’’ادھوری خواہشات‘‘ کا اظہار کردیا

چین جیسی بڑی فلمی مارکیٹ میں پاکستانی فلم کی نمائش سے مستقبل میں مزید پاکستانی فلموں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس کے دروازے بھی کھل سکتے ہیں ۔