پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے دوسری اننگز (Bangladesh second innings)میں 3 وکٹ پر 152 رنز بنالیے ہیں اور پاکستان کے خلاف اس کی مجموعی برتری 179 رنز کی ہوگئی ہے۔
ڈھاکا میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیشی اوپنرز نے کھیل کا آغاز کیا۔بنگلادیش کا اسکور 15 رنز پر پہنچا تو محمد عباس نے میزبان ٹیم کے اوپنر محمود الحسن جوئے کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گر گئی، شادمان اسلام 10 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔چوتھے روز بارش کے سبب تقریباً تین گھنٹےکھیل نہیں ہوسکا۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں مومن الحق اور کپتان نجم الحسین شنتو نے 105 رنز جوڑے، مومن الحق کو 56 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا، کپتان نجم الحسین بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔
چوتھے روز کھیل کے خاتمے تک بنگلادیش نے تین وکٹ پر 152رنز بنالیے تھے، نجم الحسین 58 اورمشفق الرحیم 16 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، بنگلا دیش کی برتری 179 رنز کی ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
اذان اویس نے شاندار 103 رنز اسکور کیے، عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں:آسٹریلوی سائنسدانوں کا انوکھا نانو پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کر دیگا
بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔













پیر 11 مئی 2026 
