آبنائےہرمزکی بندش نےظاہرکیاکہ توانائی وسائل کی ترسیل کے مختلف راستے ہونے چاہئیں،(faisal niaz turmazi) فیصل نیاز ترمذی
روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس گیس پائپ لائن بنانےکے منصوبے پرکام کر رہے ہیں۔
روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتےہوئے فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ رابطےمیں ہے اور پاکستان روس سے تیل اور گیس کی فراہمی کی توقع رکھتاہے،
پاکستانی سفیر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے ظاہرکیاکہ توانائی وسائل کی ترسیل کے مختلف راستےہونےچاہئیں، ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پربھی تیل ترسیل کے مختلف راستےہونےچاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن بنانےکے منصوبے پرکام کر رہے ہیں، ساؤتھ گیس پائپ لائن اہم منصوبہ ہے اور ہم کسی مرحلے پر اس کی طرف واپس آئیں گے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے مکینزم پرپیشرفت سے یہ منصوبہ دونوں ممالک کاتاریخی معاہدہ بن جائےگا۔
مزید پڑھیں:سہ روزہ جنگ بندی ختم: روس کا یوکرین کیخلاف دوبارہ حملوں کا اعلان
فیصل نیاز ترمذی کا مزید کہنا تھا کہ نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ پائن لائن پرکام ہو رہا ہے اور اس حوالے سے بھی روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔













منگل 12 مئی 2026 
