پاکستان میں آئی ڈراپس کی قیمت میں ایک ماہ میں سو فیصد سے زائد اضافہ

Calender Icon بدھ 13 مئی 2026

پاکستان میں آئی ڈراپس(Eye Drops) کی قیمت میں ایک ماہ میں سو فیصد ۥسے زائد اضافہ،732 روپے میں فروخت ہونے والے معروف برانڈ کے آئی ڈراپس کی قیمت بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی۔

 ایک ہی اجزائے ترکیبی پر مشتمل دیگر دو کمپنیوں کے آئی ڈراپس آج بھی 300 روپے میں دستیاب ہیں ۔پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ مستقل رجحان بنتا جا رہا ہے اور مختلف امراض میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں مختصر مدت میں کئی گنا بڑھ رہی ہیں۔

مزیدپڑھیں:حکومت کا گاڑیوں کیلئے 7 سالہ اقساط اور ایک کروڑ روپے تک قرض دینے کا منصوبہ