پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR)کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے دیسی ساختہ کروز میزائل ’’فتح 4‘‘ کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس تجربے کا بنیادی مقصد دستوں کی آپریشنل تیاری اور میزائل کے تکنیکی معیار کی جانچ تھا۔
طویل فاصلے تک درست نشانہ بنانے کی صلاحیت
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے بیان کے مطابق فتح 4 میزائل طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربے کے دوران مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
مزیدپڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی، غیر یقینی صورتحال برقرار
حکام نے بتایا کہ یہ تربیتی سرگرمی افواج کی مجموعی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور جدید نظام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے کی گئی۔
اعلیٰ فوجی اور سائنسی ٹیم کی شرکت
تجربے کے موقع پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے موقع پر موجود رہ کر پورے عمل کا مشاہدہ کیا۔
اعلیٰ قیادت کی مبارکباد
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق صدر مملکت، وزیر اعظم اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد دی اور اسے دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت قرار دیا۔












جمعرات 14 مئی 2026 