گلوکارہ اور روحانی معالج کینی شا فرانسس(Keneeshaa Francis) اور اداکار روی موہن کے تعلق سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں، تاہم اب تک دونوں میں سے کسی نے بھی علیحدگی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب کینی شا فرانسس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے چنئی چھوڑنے اور سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس بیان کے بعد صارفین نے اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ ان کے اور روی موہن کے درمیان فاصلے پیدا ہو چکے ہیں۔
روی موہن نے 2024 میں اپنی اہلیہ آرتی روی سے 15 سالہ شادی ختم کی تھی، جبکہ دونوں کے درمیان قانونی معاملات 2025 میں سامنے آئے۔ اس دوران کینی شا کا نام بھی روی موہن کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، جس پر انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کی ملاقات ایک ہیلر کے طور پر ہوئی تھی اور ان کے درمیان صرف دوستی کا تعلق ہے۔
مزیدپڑھیں:منشیات کیس،انمول پنکی عدالت میں پھٹ پڑی
کینی شا فرانسس کو اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، خصوصاً آرتی کے حامیوں کی جانب سے، تاہم انہوں نے بارہا اس الزام کو مسترد کیا کہ وہ کسی بھی ازدواجی تنازع کا حصہ رہی ہیں۔
اپنی تازہ پوسٹ میں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات، بچپن میں پیش آنے والے صدمات اور مشکلات کا بھی ذکر کیا، جس کے بعد ان کے جذباتی انداز کو سوشل میڈیا صارفین مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔ اسی دوران اداکارہ خوشبو سندر کی ایک مبہم پوسٹ بھی سامنے آئی، جسے بعض صارفین اس معاملے سے جوڑ رہے ہیں۔
کینی شا فرانسس نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ خاموشی سے اس صورتحال سے الگ ہو رہی ہیں اور روی موہن کو ان کی زندگی کے حوالے کر رہی ہیں۔ اس بیان کے بعد قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تاہم تاحال روی موہن کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صورتحال واضح نہیں ہو سکی اور یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔












ہفتہ 16 مئی 2026 