وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

Calender Icon ہفتہ 16 مئی 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی (Mohsin Naqvi) دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات، سرحدی تعاون، سیکیورٹی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛امریکا ایران جنگ بندی میں کردار پر پاکستان کو عالمی پذیرائی، امریکی رکنِ کانگریس کا تعریفی خط

وفاقی وزیر داخلہ ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیوں اور علاقائی تعاون کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔