اسپین کے جاپانی ریسٹورنٹ میں قے کرنے پر اضافی فیس کا اعلان

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

اسپین کے شہر سیویلا کے نواحی علاقے کیلوس میں ایک جاپانی ریسٹورنٹ(japani resturant) نے انوکھی اور سخت پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت زیادہ کھانے کے باعث قے کرنے والے گاہکوں سے اضافی جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

ریسٹورنٹ سوشی ٹورو کی انتظامیہ کے مطابق حالیہ عرصے میں بوفے میں حد سے زیادہ کھانے کے بعد قے کرنے کے واقعات بڑھ گئے تھے، جس سے نہ صرف صفائی کے مسائل پیدا ہوئے بلکہ دوسرے گاہکوں کے تجربے پر بھی منفی اثر پڑا۔

انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کے باہر واضح بورڈ آویزاں کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف زیادہ کھانے کی وجہ سے قے کرتا ہے تو اسے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔ تاہم اس جرمانے کی حتمی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔

مزیدپڑھیں:راجا ذوالقرنین خان خاندان سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل

ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف نظم و ضبط برقرار رکھنا اور صفائی کے معیار کو بہتر رکھنا ہے تاکہ تمام گاہک ایک بہتر ماحول میں کھانے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

سوشی ٹورو میں بوفے کی قیمت عام دنوں میں تقریباً 16.90 یورو جبکہ مخصوص دنوں یا اوقات میں 23.90 یورو تک رکھی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آ گیا ہے، جہاں کچھ لوگ اسے سخت لیکن عملی قدم قرار دے رہے ہیں۔