جولائی تا اپریل PSDP منصوبوں پر 469 ارب 84 کروڑ روپے خرچ ہوئے، پلاننگ ڈویژن

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

اسلام آباد، وزارت منصوبہ بندی(ministry of planning) نے رواں مالی سال 25-2026 جولائی تا اپریل پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) اخراجات کی تفصیل جاری کردی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پہلے 10 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 469 ارب 84 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 332 ارب 67 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 137 ارب 17 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی۔این ایچ اے کے منصوبوں پر 84 ارب 41 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، کارپوریشنز میں بجلی منصوبوں پر 52 ارب 76 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق کابینہ ڈویژن کے منصوبوں پر 44 ارب روپے خرچ ہوئے۔وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت منصوبوں پر 19 ارب 17 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ ہوئے۔

ہائر ایجوکیشن منصوبوں پر 24 ارب 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 66 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2027-2026 کیلئے ایف پی سی سی آئی کی حکومت کو اہم تجاویزپیش

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال کا نظرثانی شدہ پی ایس ڈی پی حجم 837 ارب 16 کروڑ روپے ہے۔