قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم(Babar Azam) نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے موجودہ دہائی (2020 سے 2026) میں 9 ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ اس عرصے میں یہ ہدف حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم نے یہ سنگ میل 212 اننگز میں حاصل کیا، جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے رنز کی تعداد 8305 ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تسلسل بابر اعظم کی مستقل مزاجی اور تینوں فارمیٹس میں شاندار فارم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید یہ کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی بابر اعظم نے ایک اور نمایاں اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ وہ اس ایونٹ میں نصف سنچریوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے برابر آ گئے ہیں۔ بابر نے اب تک 20 نصف سنچریاں اس چیمپئن شپ میں اسکور کی ہیں۔
مزیدپڑھیں:عمرہ ویزوں کے اجراء کا اعلان کردیاگیا
اس فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 24 نصف سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 22 نصف سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔












پیر 18 مئی 2026 