رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کو بڑا معاشی سہارا مل گیا

Calender Icon بدھ 20 مئی 2026

سعودی عرب(Saudi Arabia) نے پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلیٹی فراہم کر دی ہے، جس سے ملک کو توانائی درآمدات اور زرمبادلہ کے دباؤ میں جزوی ریلیف ملا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان کو اپریل 2026 کے دوران سعودی عرب کی جانب سے مزید 10 کروڑ ڈالر کی تیل سہولت موصول ہوئی، جس کے بعد جولائی 2025 سے اپریل 2026 تک مجموعی آئل فیسلیٹی ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے لیے پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل سہولت ملنے کا تخمینہ پہلے ہی لگایا گیا تھا، جو اب مکمل ہو چکا ہے۔

مزیدپڑھیں:بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو78 رنز سے شکست دیدی

یہ آئل فیسلیٹی پاکستان کے لیے اہم معاشی سہارا سمجھی جا رہی ہے کیونکہ ملک اس وقت بڑھتے درآمدی بل، زرمبادلہ کے دباؤ اور توانائی اخراجات جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے اور ادائیگیوں کے توازن پر دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔