فیلڈ مارشل سے مسلسل رابطہ، امریکہ ایران معاہدہ جلد طے پا جائیگا، مارکوربیو

Calender Icon جمعہ 22 مئی 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے(marco robio) کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں، امید ہے ایران سے معاہدہ طے پا جائے گا۔

سوئیڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے، امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان ہی ثالث ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ہم معاہدے پر کام کر رہے ہیں، ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کو ٹول ٹیکس نظام سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:آج جتنی جمہوریت سندھ میں ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیں: بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز کے مسئلے کو حل کریں گے۔