کوئی 28ویں آئینی ترمیم نہیں آ رہی، رانا ثنا اللہ

Calender Icon اتوار 24 مئی 2026

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ(Rana Sanaullah) نے کہا ہے کہ آئندہ 24 یا 48 گھنٹے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران سے متعلق دنیا کیلئے اچھا پیغام جائے گا، اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوگی،

معاہدے میں مختلف امور کا فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے، اس میں کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جس پر بعد میں بات ہوگی۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایران کا بنیادی مطالبہ ہے کہ پابندیاں ہٹائی جائیں اور منجمد اثاثے بحال کیے جائیں،

دونوں ممالک کے درمیان پالیسی فیصلہ ہو جائے گا اور اس پر مرحلہ وار مختلف امور پر بات چلتی رہے گی۔اس موقع پر آئینی ترمیم کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا کہ کوئی 28ویں آئینی ترمیم نہیں آ رہی۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام، صحت اور آبادی کے مسائل پر بحث ہونی چاہیے

، جب تک اتفاق نہیں ہوگا کوئی ترمیم نہیں آئے گی، ابھی جو مسائل بتائے اس میں سے کسی پر بھی اتفاق نہیں۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اب سیاسی جماعت نہیں رہی اور نہ ان کے معاملات سیاسی ہیں، یہ جب بھی بات کرتی ہے ریاست پر حملے کی بات کرتی ہے، اس کے باہر بیٹھے لوگ ریاست کے خلاف ہر قسم کی سازش میں ملوث ہیں۔

مزیدپڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی عمل پر یقین نہیں رکھتے ان کی سیاست محاذ آرائی کے اوپر ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دو صوبوں میں حکومت توڑی اور الیکشن معاہدہ قبول نہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جو آج یہاں پہنچے ہیں ان کے طرز عمل کی وجہ سے ایسا ہوا۔