کلاچی کے علاقے اٹل شریف میں فائرنگ(firing) کے ایک واقعے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص کو اغوا کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مقامی سطح پر امن و امان کے قیام کے لیے قائم امن کمیٹی کے ارکان کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور ایک رکن کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے اور مغوی کی بازیابی ممکن بنائی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:عید پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی بڑی آمد متوقع، دفعہ 144 نافذ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ مقامی افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔












اتوار 24 مئی 2026 