لاہور،سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف(nawaz shrif) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونیوالا بزدلانہ وارقوم کے دل پر حملہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کا عزم غیرمتزلزل ہے، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔
مزید پڑھیں:پاک، چین اربوں ڈالر کے ایم او یوز، معاہدوں پر دستخط، سرمایہ کاروں کو دعوت
دھماکے سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگوہوں،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے،پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے۔












اتوار 24 مئی 2026 