22 برس بعد انگلش پریمیئر لیگ (English Premier League) کا ٹائٹل جیتنے والی آرسنل کی شاندار کامیابی میں ایک پاکستانی نام بھی خاص توجہ حاصل کر رہا ہے۔
کلب کے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید طبی رہنمائی کے ذریعے ٹیم کی فٹنس اور کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
برطانوی پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال گوجرہ میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے خاندان کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ اسپورٹس میڈیسن کے شعبے میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹر ظفر نے 2024 میں آرسنل کو جوائن کیا تھا۔
مزید پڑھیں؛آئی پی ایل میچ میں شائقین کا چیئر لیڈرز کے ساتھ نامناسب رویہ
آرسنل سے قبل وہ کرسٹل پیلس اور لیورپول جیسے معروف فٹبال کلبوں کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں ان کی مہارت کو بھرپور پذیرائی ملی۔
ڈاکٹر ظفر اقبال کی شہرت صرف فٹبال تک محدود نہیں، بلکہ پاکستان کے کئی معروف کرکٹرز بھی انجری سے بحالی اور فٹنس کے حوالے سے ان سے مشورہ لیتے رہتے ہیں۔












پیر 25 مئی 2026 