جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah)نے آئی پی ایل 2026 میں ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جسے ان کے کیریئر کے لیے غیر معمولی اور مایوس کن قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے بمراہ اس سیزن میں ہر وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز دینے والے ٹی 20 تاریخ کے پہلے بولر بن گئے۔
انہوں نے ٹورنامنٹ میں 13 میچز کھیلتے ہوئے 8.37 کے اکانومی ریٹ سے 294 رنز دیے، تاہم صرف 4 وکٹیں حاصل کر سکے۔ حیران کن طور پر وہ پورے سیزن میں کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں؛آرسنل کی تاریخی کامیابی میں پاکستانی ڈاکٹر بھی نمایاں
اعداد و شمار کے مطابق بمراہ کی بولنگ اوسط 102.50 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا، جو ان جیسے تجربہ کار بولر کے لیے غیر متوقع سمجھا جا رہا ہے۔
یہ ریکارڈ کم از کم 40 اوورز کی بولنگ کی اہلیت کی بنیاد پر مرتب کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مخالف ٹیموں کے بیٹرز نے بمراہ کے خلاف جارحانہ کھیلنے کے بجائے محتاط حکمت عملی اپنائی، جس کے باعث انہیں وکٹیں کم ملیں۔
دوسری جانب ممبئی انڈینز کے دیگر بولرز کی مہنگی بولنگ کے باعث حریف ٹیموں نے بمراہ کو نسبتاً احتیاط سے کھیلا۔ اگرچہ وکٹیں کم ملیں، لیکن وہ کئی میچز میں رنز کی رفتار محدود رکھنے میں کامیاب رہے۔












پیر 25 مئی 2026 