جامعات کو ایم فل، پی ایچ ڈی ٹیسٹ کروانے کیلئے ایک سال کی چھوٹ مل گئی

Calender Icon پیر 25 مئی 2026

ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کو ایک برس کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی ٹیسٹ(admission test) کروانے کی چھوٹ مل گئی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ کی نئی پالیسی جامعات کی جانب سے تیاری نہ ہونے کے باعث ایک سال کے لیے موخر کردی ہے۔

2027 سے نئی پالیسی کے تحت جی آر ای/ہیٹ جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار اور لیول 7 (ایم ایس/ایم فل یا مساوی) اور لیول 8 (پی ایچ ڈی یا مساوی) پروگراموں میں داخلے صرف ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے تحت منعقد ہونے والے جی آر ای/ہیٹ جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:تمام مسلم ممالک ابراہیم ایکارڈ پر دستخط کریں، آغاز سعودیہ و قطر سے، ٹرمپ

تاہم 2026 میں جامعات اب ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے اپنے علیحدہ یا داخلی ٹیسٹ خود منعقد کر سکیں گی۔