ممئی ، بالی ووڈ انڈسٹری میں بیرونی خوبصورتی کے سخت معیار اور نئے اداکاروں پر کیے جانے والے تضحیک آمیز تبصرے(sarcasting remarks) کوئی نئی بات نہیں۔ اب نامور اداکارہ نیہا دھوپیا نے بھی اپنے کیریئر کے آغاز کا ایک ایسا تلخ واقعہ شیئر کیا ہے جس نے برسوں تک ان کے اعتماد کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر، اداکار انگد بیدی نے حال ہی میں اپنے شو ڈبل ڈیٹ میں اداکارہ ہما قریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم کی میزبانی کی۔ اسی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نیہا نے اپنے ابتدائی دنوں کا ایک دردناک واقعہ یاد کیا۔
اس تجربے کو شیئر کرتے ہوئے نیہا نے بتایا کہ جب میں انڈسٹری میں بالکل نئی تھی اور کیریئر کے آغاز میں ایک ٹی وی شو کے آڈیشن کے لیے جا رہی تھی تو میں ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کی گاڑی میں بیٹھی تھی، جب اس نے میری طرف دیکھا تو میں نے مسکرا دیا۔ اس پر اس نے مجھ سے کہا کہ تم مسکرایا مت کرو۔ جب تم مسکراتی ہو تو بری لگتی ہو۔
نیہا نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے مس انڈیا کا خطاب بھی جیتا، لیکن آپ میری اس دور کی تصاویر دیکھیں، میں کہیں بھی مسکرا نہیں رہی۔ اس ایک تبصرے نے مجھے اگلے 8 سے 10 سال تک ذہنی طور پر متاثر کیے رکھا، جس سے نکلنے میں مجھے ایک طویل عرصہ لگا۔
نیہا دھوپیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ’مس یونیورس‘ کا مقابلہ ہارنے سے بھی ان کا اعتماد بری طرح لرز گیا تھا اور اس جذباتی صدمے سے باہر آنے میں انہیں کم و بیش 8 سے 10 مہینے لگے۔
اسی شو کے دوران مہمان اداکارہ ہما قریشی نے بھی اپنے ماضی کے زخموں کو کریدتے ہوئے بتایا کہ اپنی دوسری فلم کی ریلیز کے بعد جب انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا، تو وہ بالکل تنہائی پسند ہو گئی تھیں۔
مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس، امریکی نیوز ویب سائٹ کی خبر کی تصدیق، ایرانی تجاویز مان لیں
ہما نے انکشاف کیا کہ ان سخت اور برے تبصروں نے انہیں اندر سے ہلا کر رکھ دیا تھا، جس کے بعد خود کو سنبھالنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ نفسیاتی علاج کا سہارا لیا اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے کے لیے ڈائری لکھنا شروع کیا۔












جمعرات 28 مئی 2026 