حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی

Calender Icon ہفتہ 30 مئی 2026

سابق کرکٹرز Wasim Akram اور Misbah-ul-Haq نے میزبان و گلوکار Fakhar-e-Alam کے ہمراہ رواں برس حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

تاہم حج کے دوران ان شخصیات کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
تنقید کے جواب میں فخر عالم نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے حج کے سفر اور لوگوں کے تبصروں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فخر عالم نے گفتگو کے دوران کہا کہ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ وہ اور دیگر شخصیات گنجے کیوں نہیں ہوئے، جس پر انہوں نے وضاحت کے لیے مصباح الحق کا حوالہ دیا۔

مصباح الحق نے اس موقع پر کہا کہ حج کے بعد بال منڈوانا یا سر گنجا کرنا ایک فضیلت سمجھا جاتا ہے، تاہم یہ لازمی نہیں ہے اور ایک مخصوص مقدار میں بال کٹوانا بھی کافی ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:برطانیہ میں ریکارڈ گرمی کے باعث پانی کا بحران، ہزاروں شہری متاثر

فخر عالم نے وسیم اکرم سے ان کے تجربے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک روحانی اور یادگار سفر تھا، جس میں انہوں نے امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ اس مقدس موقع پر بار بار تصاویر بنانے اور ویڈیوز کے باعث انہیں تھکن کا احساس ہوا، اور لوگوں کو اس طرح کی جگہوں پر احتیاط کرنی چاہیے۔

آخر میں فخر عالم نے کہا کہ لوگوں کی باتوں اور تنقیدوں کو نظر انداز کر کے خوش رہنا چاہیے اور مثبت سوچ اپنانی چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fakhr Alam (@falamb3)