احمد آباد،آئی پی ایل ٹرافی جیتنے پر ویرات کوہلی (Virat kohli)فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے جنہیں انوشکا شرما اپنے ہاتھوں سے صاف کرتی نظر آئیں۔
تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بینگلور نے آئی پی ایل 2026 کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ اپنے نام کیا۔
فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں سب کی نظریں ویرات کوہلی پر تھیں، جنہوں نے ناقابلِ شکست 75 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی تیز ترین نصف سنچری بنائی اور شاندار چھکے کے ساتھ میچ کا اختتام کیا۔
یہ میچ دیکھنے لیے ہزاروں شائقین کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں جن کی خوشی اور جوش ویڈیو میں وائرل ہوگیا۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی، پاکستان کو ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی مل گئی
میچ کے اختتام پر انوشکا شرما کوہلی کے ساتھ میدان میں ٹرافی اٹھانے کے موقع پر بھی موجود تھیں اور ٹیم کے جشن میں شریک ہوئیں۔












پیر 1 جون 2026 