بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اور آئندہ آئرلینڈ اور انگلینڈ(England) کے خلاف سیریز کے لیے نیا کپتان سامنے آ سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شریاس ائیر(Shreyas iyer) کپتانی کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، جبکہ موجودہ کپتان سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، تاہم حالیہ فارم اور بیٹنگ کارکردگی پر تنقید کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرز اس وقت طویل المدتی منصوبہ بندی پر غور کر رہے ہیں، جس کے تحت ایسا کپتان منتخب کیا جائے جو آئندہ دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ٹیم کی قیادت کر سکے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:فلسطینی خاتون فٹبالر رند حلوانی گرفتار
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شریاس ائیر کو ان کے تجربے اور آئی پی ایل میں مستقل کارکردگی کی بنیاد پر برتری حاصل ہے، جبکہ تلک ورما اور ایشان کشن کو بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل کیا جا رہا ہے۔
اگر شریاس ائیر کو کپتان مقرر کیا جاتا ہے تو امکان ہے کہ ٹیم میں نائب کپتانی کے لیے بھی انہی امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔












جمعرات 4 جون 2026 