داسو پراجیکٹ کے پی سی ون کی لاگت 1737 ارب روپے ہے، واپڈا بریفنگ

Calender Icon جمعرات 4 جون 2026

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (dasoo hydro power project)کے پی سی ون کی لاگت ایک ہزار 1737ارب روپے ہے، منصوبے سے مجموعی طور پر 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے ٹھیکیدار کو کروڑوں ڈالر سود کی ادائیگی پر ارکانِ کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت اجلاس میں واپڈا حکام نے بریفنگ دی، بتایا کہ داسو منصوبے کے پی سی ون کے مطابق تکمیل کی مدت نومبر دو ہزار اٹھائیس ہے۔ تاہم دو بار ناخوشگوار واقعات کے باعث تاخیر ہوئی۔

منصوبے میں پہلے 12 یونٹس لگیں گے جن سے 4300 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، جبکہ بعد میں 3 مزید یونٹس شامل کیے جائیں گے ۔ ہر یونٹ سے360 میگاواٹ پیداوار ہوگی۔

حکام کے مطابق منصوبے کے لیے بیرونی فنڈنگ سمیت مکمل فنڈز دستیاب ہیں اور 765 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ منصوبے کے لیے 485 ملین ڈالر قرض ملا اور ابھی صرف تیس فیصد کام پر ہی ہم 46 ملین ڈالر سود دے چکے ہیں، جو کل قرض کے دس فیصد کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں:سرامک ٹائلز، شیشہ درآمد پر ڈیوٹیز میں کمی، مقامی صنعتوں کی مکمل بندش کا خدشہ

واپڈا حکام نے بتایا کہ انڈر گراؤنڈ پاور ہاؤس ٹنل پر 20.04 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ پراجیکٹ کالونی فیز ون پر79.27 اور فیز ٹو پر 4.5فیصد پراگریس مکمل ہو چکی ہے۔