پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) اعلی سطح رابطے، مشترکہ انتخابی حکمت عملی پر غور

Calender Icon جمعرات 4 جون 2026

گلگت،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف(pervaiz ashrif) سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سیکرٹری جنرل طارق حسن سے انتخابی صورت حال پر تبادلہ خیال

دونوں جماعتوں کے راہنماوں کے درمیان اہم مشاورتی ملاقاتیں، تمام فیصلے پارٹی قیادت کی مشاورت اور منظوری سے کیے جائیں گے، پارٹی ترجمان

انتخابی صورتحال اور مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال، حکومت سازی اور ممکنہ سیاسی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر غور۔ پیپلز پارٹی وفد میں گورنر جی بی سید مہدی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور مرکزی رہنما چوہدری منظور شامل

مسلم لیگی وفد کی قیادت مرکزی ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کی انیلہ ایاز چوہدری رضوان صادق اور صوبائی صدر گلگت بلتستان دلفراز خان بھی اجلاس میں شریک

دونوں جماعتوں کا رابطوں اور مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق۔ خوشگوار ماحول میں مذاکرات، مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار* صدر مملکت اور چوہدری شجاعت حسین کے باہمی احترام کو مزید فروغ دیں گے، سید مہدی شاہ

مشترکہ حکمتِ عملی سے انتخابی میدان میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:یورپی یونین کا لبنانی مسلح افواج کو اضافی 100 ملین یورو فراہمی پر اتفاق

گلگت بلتستان میں سیاسی تعاون کے امکانات روشن ہیں ،دونوں جماعتوں کے رابطوں سے عوامی مفاد اور سیاسی استحکام کو تقویت ملے گی