E C C اہم اجلاس کل طلب، اضافی فنڈز، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری متوقع

Calender Icon جمعرات 4 جون 2026

بجٹ سے قبل اقصادی رابطہ کمیٹی(E C C) کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیاہے جس میں اربوں روپے کے اضافی فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کیلئے 7 ارب روپے سے زائد گرانٹ پر غور ہو گا، پاکستان لینڈ پورٹس اتھارٹی کیلئے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے گرانٹ کی تجویز دی گئی ہے ۔نیکٹا کیلئے 15 کروڑ روپے اضافی فنڈز کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا ۔

ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی ادائیگی کیلئے 41 کروڑ روپے سے زائد گرانٹ ، کراچی اور حیدرآباد پیکج کے ترقیاتی فنڈز کی منتقلی کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا ۔

خیبر پختونخواکے خصوصی پروگرام فنڈز کی منتقلی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ پاکستان منٹ کی اپ گریڈیشن کیلئےایک ارب 30 کروڑ روپے گرانٹ کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد امن مذاکرات کی سیکیورٹی کیلئے69 کروڑ روپے مانگ لئے گئے ہیں، پی ایس او کیلئے سنڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولت پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:7 تا 14 سالہ بچوں کے آن لائن خطرات سے تحفظ کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

آئل ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبے سے متعلق معاہدہ ایجنڈے میں شامل ہے، مختلف وزارتوں کیلئےضمنی گرانٹس اور اضافی فنڈز کی منظوری بھی متوقع ہے۔