فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کےلاہورمیں داخلے پر پابندی عائد

Calender Icon جمعہ 5 جون 2026

لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹ اور مناسب لائٹس کےبغیر کمرشل گاڑیوں کے لاہور (Lahore)میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ آج سے صرف وہی کمرشل گاڑیاں شہر میں داخل ہو سکیں گی جن کے ڈرائیورز کے پاس مؤثر اور درست ڈرائیونگ لائسنس موجود ہوگا۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ بغیر فرنٹ اور بیک لائٹس، ہائی بیم کے غلط استعمال اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ریت، مٹی یا دیگر سامان لے جانے والی لوڈر ٹریکٹر ٹرالیوں کو ترپال کے بغیر سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:سولہ سال کی عمرمیں ڈرائیونگ لائسنس،گزٹ نوٹیفیکیشن کیلئے بھیج دیا گیا

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر جنرل ہولڈ اپ اور خصوصی چیکنگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعلقہ ایس پیز اور ڈی ایس پیز خود کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے تاکہ ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی گئی ہے، تمام کمرشل ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں تاکہ چیکنگ کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔