برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک (alone musk)پر برطانوی معاشرے میں سیاسی و سماجی اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
کیئر اسٹارمر نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایلون مسک برطانیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لوگ ذمے دار اور معقول رویے کے حامل ہیں، جیسے کہ ہینری نوواک کے خاندان نے بھی اپنے بیٹے کے قتل پر نہایت ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔
برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ 18 سالہ ہینری نوواک کے قتل جیسے حساس واقعے سے معاشرے میں مزید اختلافات اور تقسیم پیدا کرنے کے بجائے اسے قومی اتحاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
لاہور اور گردونواح میں زلزلے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ، زلزلہ پیما مرکزمزید پڑھیں:
واضح رہے کہ ایلون مسک نے ہینری نوواک کے ساتھ برطانوی پولیس کے سلوک پر شدید تنقید کی تھی۔












جمعہ 5 جون 2026 