لاہور(Lahore) سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرم موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں صبح سویرے ہی سورج نے اپنی تپش دکھانا شروع کر دی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ صرف دن ہی نہیں بلکہ راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز میں کشیدگی: ایران کا امریکی کارگو جہاز تحویل میں لینے کا دعویٰ
کم سے کم درجہ حرارت، جو گزشتہ دنوں 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا بڑھ کر 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث شہریوں کو رات کے وقت بھی گرمی کی شدت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔












اتوار 7 جون 2026 