ایرانی ٹیم کو میچ کے بعد امریکہ میں قیام کی اجازت نہ ملنے کا انکشاف

Calender Icon اتوار 7 جون 2026

ایران کی ورلڈ کپ فٹبال(Football World Cup) ٹیم کو مطلع کیا گیا ہے کہ انہیں امریکہ میں اپنے میچ کے دن ہی ملک میں داخل ہونا اور اسی دن واپس بھی جانا ہوگا۔
ایران کے میکسیکو میں تعینات سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کو امریکہ میں قیام کی اجازت نہیں دی گئی، اور ان کے ویزا سے متعلق سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ایرانی سفیر کے مطابق حالیہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث ایرانی ٹیم کو اپنے ابتدائی تربیتی مرکز ٹکسن، ایریزونا کے بجائے اب میکسیکو میں رکھا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈسکہ: تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار شہری کو 2 بیٹوں سمیت کچل دیا

ایران کے سفیر برائے میکسیکو ابوالفضل پسندیدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم صبح امریکا داخل ہو سکتے ہیں اور ہمیں اسی دن واپس جانا ہوگا۔

ایرانی ٹیم پر یہ پابندی ویزا سے متعلق شرائط کا حصہ ہے، ایرانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں امریکہ میں 3 میچ کھیلنے ہیں۔