گلگت بلتستان میں اتحادی حکومت بنے گی، خرم دستگیر خان

Calender Icon پیر 8 جون 2026

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر خان (khuram dastaghir)نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں اتحادی حکومت بنے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ نشستیں ملیں گی ،مسلم لیگ ن کو24میں سے 13نشستیں ملیں گی ،مقابلہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ہے،ایک ،دوسیٹوں پر استحکام پاکستان پارٹی اور آزادامیدوار بھی مقابلے کی دوڑ میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں بڑے بڑے پراجیکٹ شروع کئے ،گلگت بلتستان کا موسم شدید ہے، وہاں پر وسیع انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ناران سے چلاس تک موٹروے لیول کی سڑک بنانے کااعلان کیا ہے ،بابوسر کے مقام پر ساڑھے 13کلومیٹر کی ٹنل تعمیر کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:ایران کے میزائل حملے،اسرائیل میں دھماکے، متعدد علاقوں میں سائرن بج اٹھے

ٹنل تعمیر بننے سے سال کے 12مہینے اس راستے سے آمدورفت جاری رہے گی ۔