ورلڈ بینک کی پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں دلچسپی، 100 ملین ڈالر فنڈز کے اجرا کی منظوری

Calender Icon پیر 8 جون 2026

ورلڈ بینک(world bank) نے پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں شرکت کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت 100 ملین ڈالر کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ہائو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈی جی پھاٹا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے پنجاب افورڈایبل ہا ئو سنگ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،

اجلاس میں پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر بلال یاسین نے کہا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز سے گھروں کی تعمیر کے منصوبوں اور مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو اپنی رہائش کے خواب کی تکمیل کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے

مزیدپڑھیں:پاکستانی اسکن کینسرسرجن کا کارنامہ، جلدی امراض سے متعلق اے آئی چیٹ بوٹ تیار

۔وزیر ہائوسنگ نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں میں بلاسود قرضوں کی مد میں 15 لاکھ روپے فی خاندان تقسیم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کا عمل مکمل کر سکیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو گھر کی سہولت فراہم کی جائے گی اور عوامی فلاح کے اس منصوبے کو مزید موثر بنایا جائے گا۔