7 جون کو راولاکوٹ (Rawalakot) میں پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں آزاد کشمیر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ایک لاش کی بے حرمتی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس دوران پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی۔
ویڈیو کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اس میں حملے کے دوران پرتشدد مناظر اور ایک شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کے مناظر بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں؛کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسند وں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید، 20 سے زائد زخمی
سیکیورٹی ذرائع اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے واقعات، جو احتجاج کے دوران پیش آئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے سنگین رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔
واقعے کے بعد صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات اور کارروائی کا عمل جاری ہے۔












پیر 8 جون 2026 