پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نمایاں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1525 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 953 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن بھر کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور انڈیکس 928 پوائنٹس کے بینڈ میں ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 22 ارب روپے رہی۔ اس کے ساتھ ہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 178 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کم ہو کر 18 ہزار 749 ارب روپے رہ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 478 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج واضح مندی دیکھی گئی۔












پیر 8 جون 2026 