40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی 37 ویں قرعہ اندازی کل ہوگی

Calender Icon منگل 9 جون 2026

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد کے زیر اہتمام 40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی 37 ویں قرعہ اندازی کل 10 جون 2026، بروز بدھ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP)، بی ایس سی فیصل آباد میں منعقد کی جائے گی۔

تقریب کا آغاز صبح 08:45 بجے ہوگا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک کے بیورو چیف اور فیصل آباد پریس کلب کے سابق صدر/چیئرمین، جناب مقبول احمد لودھی کو بطور مہمانِ خصوصی اور چیئرمین ڈرا کمیٹی شرکت کریں گے

مزیدپڑھیں:فلم پی کے میں 5 سیکنڈز کے کردار نے اصلی بھکاری کی زندگی بدل دی