مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ و عوامی ریلیف ناگزیر ہے: گورنر پنجاب

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان(Saleem Haider Khan) نے کہا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جانا چاہیے۔

گورنر پنجاب نے بجٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے، اس لیے بجٹ میں غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینا اور ٹیکس کا بوجھ کم کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں عوام دوست بجٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے یہ بھی کہا پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ہمیشہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔