پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (PTTF) کے ایشین گیمز میں شرکت سے متعلق اعلان پر کھلاڑ ی پریشان ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق فیڈیشن نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت کرنی ہے تو خرچہ اپنا کرنا پڑے گا۔
فیڈریشن نے ایشین گیمز کیلئے ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کیا، اس کیلئے ایتھلٹس کو کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے نہیں دیا گیا ہے۔فیڈریشن نے ایشین گیمز کیلئے سلیکٹ ہونے والے ایتھلٹس کو خرچہ بھی خود اٹھانے کا کہہ دیا اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے
۔واضح رہے ایشین گیمز کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز لاہور میں ہو رہے ہیں، 2 روزہ ٹرائلز کا آج (پیر کو )آخری روز ہے۔پی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ نہ سپورٹ کر رہا ہے اور نہ ہی ایئر ٹکٹ سمیت باقی معاملات میں سپانسر کررہا ہے
مزیدپڑھیں:نامور پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا انتقال کر گئے
۔فیڈریشن نے مزید کہا کہ سلیکٹ ہونے والے آفیشلز اور اتھلیٹس ٹکٹس کا خرچہ خود اٹھائیں گے، یومیہ 50 ڈالرز کے حساب سے بورڈنگ اور لاجنگ چارجز اٹھانے پڑیں گے۔












اتوار 14 جون 2026 