پنجاب کے شہر چکوال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے انچارج کے خلاف ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
چکوال میں تھانہ سٹی پولیس نے اسلام آباد کی ایک خاتون کی درخواست پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مقامی انچارج کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کی رہائشی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے اسے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر چکوال بلایا اور اپنے گھر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسے دھمکیاں بھی دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزیدپڑھیں:معاہدہ سے خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کی راہ ہموار ہوگی: طیب اردگان
واضح رہے کہ کہ ان دنوں چکوال کا ایک اور واقعہ سرخیوں میں ہے، جس میں سی سی ڈی کے اہلکار نے لوٹ مار کی ایک واردات کے دوران آسٹریلیا پلٹ خاندان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 9 سالہ بچی ہانیہ احمد کو زندگی سے محروم کر دیا، جب کہ فائرنگ سے اس کے والد اور بھائی بھی شدید زخمی ہوئے۔
سی سی ڈی اہلکار کو قتل کے جرم میں گرفتار کر کے اس کے خلاف تین سو دو کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔












پیر 15 جون 2026 