گوگل نے اپنا نیا اسپیکر لانچ کر دیا

Calender Icon جمعرات 18 جون 2026

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے تقریباً چھ سال کے وقفے کے بعد اپنا پہلا مکمل طور پر نیا اسمارٹ اسپیکر(Google smart speaker) لانچ کر دیا ہے۔

یہ سال گوگل کے ہوم آڈیو ڈیوائسز کے سفر کا دسواں سال ہے۔ کمپنی نے گھریلو اسمارٹ اسپیکرز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد متعدد مصنوعات پیش کیں۔ تاہم، ستمبر 2020 میں نیسٹ آڈیو کی آمد کے بعد اس شعبے میں کوئی نئی ڈیوائس سامنے نہیں آئی تھی۔

دریں اثنا، گوگل کا جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام جیمینائی پہلے ہی موجودہ نیسٹ اسمارٹ اسپیکرز اور اسمارٹ ڈسپلے ڈیوائسز میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: ڈی آر کانگو اور پرتگال کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

ہوم گوگل اسپیکر نامی یہ نئی ڈیوائس پہلی بار گزشتہ سال اس وقت خبروں میں آئی تھی جب ایف ون ڈرائیور لینڈو نورِس کی ایک ویڈیو میں ایک پراسرار شے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

گوگل کی یہ ڈیوائس پری آرڈر بُکنگ کے لیے دستیاب ہے۔