انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو بنگلا دیش (Bangladash)نے 23 رنز سے شکست دے دی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ کپتان نگر سلطانہ 36 اور شورنا اختر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسمیہ رباب، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز ہی بنا سکی۔ منیبہ علی 25 اور گل فیروزہ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جبکہ عائشہ ظفر نے 11 اور فاطمہ ثنا نے 10 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں:21جون، ایران امریکہ تکنیکی مذاکرت، پاکستانی اور قطری ثالثین شرکت کرینگے
دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں اور قومی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ جس کے نتیجے میں پاکستان کو ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔












ہفتہ 20 جون 2026 