سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Calender Icon منگل 23 جون 2026

ملک میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں10 ہزار 400 روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 9360 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے کی سطح پر آ گئی۔

مزید پڑھیں:تین روز بعد سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 104 ڈالر کی کمی ہوئی ، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

علاوہ ازیں مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 487 روپے کی کمی سے 6ہزار 664 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 438روپے کی کمی سے 5ہزار 641روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔