پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے اور ورلڈ کپ (Fifa World Cup)میں تاریخ رقم کردی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج میں ازبکستان کے خلاف میچ کے چھٹے منٹ میں رونالڈو نے پہلا گول بنایا تو وہ ورلڈ کپ کے 6 مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔
41 سالہ رونالڈو نے 2006 سے 2026 تک کے تمام 6 ایونٹس میں پرتگال کی نمائندگی کی اور تمام ایونٹس میں کم از کم ایک گول ضرور اسکور کیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ازبکستان کے خلاف میچ کے 39ویں منٹ میں رونالڈو نے گول داغا تو ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔
وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ ان کے گولز کی تعداد 10 ہوگئی۔ اسٹار فٹبالر نے اس ریکارڈ میں 9 گولز کے ساتھ یوسیبیو دوسرے نمبر پر آگئے۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد: ایچ نائن اتوار بازار میں آگ، 70 دکانیں متاثر، امدادی کارروائیاں جاری
خیال رہے کہ رونالڈو پہلے پرتگال کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، تاہم ازبکستان کے خلاف میچ میں گول کرکے وہ ورلڈکپ مقابلوں میں پرتگال کےلیے گول کرنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔












منگل 23 جون 2026 