ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف

Calender Icon جمعہ 26 جون 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف(khawaja asif) نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور ایسے موقع پر آیا ہے جب خطے میں ایک جنگ جاری تھی، ایرانیوں نے سنتِ حسینؓ اور کربلا کے شہدا کی یاد تازہ کر دی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں پاکستان نے جو کردار ادا کیا، وہ تاریخ میں قیامت تک ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان نے دونوں ممالک کی صلح کروائی اور پوری امت کے سامنے سرخرو ہوا۔

مزیدپڑھیں:کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم گرفتار

وزیر دفاع نے کہا کہ لبنان اسرائیلی ظلم و ستم سے نجات پائے گا، جبکہ جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں آزادی نصیب فرمائے۔