وفاق اور بلتستان کے درمیان پولیس اسامیوں کی تقسیم کے فارمولے پر نظرِ ثانی کا فیصلہ

Calender Icon جمعہ 26 جون 2026

 وفاقی حکومت اور حکومتِ گلگت بلتستان(gilgit baltistan) کے درمیان پولیس اسامیوں کی تقسیم کے موجودہ شیئرنگ فارمولے پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پی ایس پی کمپوزیشن کیڈر اینڈ سنیارٹی رولز 1985 اور فورتھ شیڈول آف گلگت بلتستان گورنمنٹ آرڈر 2018 میں ضروری ترامیم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس مقصد کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کیریئر پلاننگ ونگ کو موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لینے اور دیگر صوبوں میں رائج طریقہ کار سے موازنہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم

اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان نے 4 مئی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کے درمیان پولیس اسامیوں کی تقسیم کے فارمولے پر نظرِ ثانی کی درخواست کی گئی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مطالعاتی جائزہ مکمل ہونے کے بعد پولیس اسامیوں کی تقسیم کے فارمولے پر نظرِ ثانی کی جائے گی۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کیریئر پلاننگ ونگ کو اس سلسلے میں فوری طور پر اسٹڈی مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔