تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا، امریکی نائب صدر

Calender Icon ہفتہ 27 جون 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس(J.D. Vance) نے ایران سے متعلق کہا ہے کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔

جے ڈی وینس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران کو اس بات پر کوئی اختلاف ہے کہ مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر کس طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے؟ تو وہ فون اٹھا کر بات کر سکتے ہیں۔

اس سے پہلے کارگو جہاز پر ڈرون حملے کے جواب میں امریکا کا ایران پر فضائی حملہ کیا تھا۔

مزیدپڑھیں:اسرائیل سے معاہدے کیخلاف لبنان میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی۔