خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں کو اسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز

Calender Icon اتوار 15 نومبر 2026

وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی کوششیں دوبارہ تیز کردیں۔

آئینی و قانونی اور انتظامی ماہرین جلد اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد منصوبہ پر مزید پیش رفت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق مجوزہ نئے انتظامی ماڈل پر ابتدائی طور پروزیراعظم ہاؤس اوروزرات داخلہ کےتحفظات تھے، تحفظات دور کرنے کیلئے نئے انتظامی سیٹ اپ کو وفاقی حکومت کےماتحت ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انتظامی سیٹ وفاقی حکومت سے متصادم یا اس کے متوزی نہیں ہوگا، اسلام آباد میں نئےانتظامی سیٹ اپ کا سربراہ میئر ہوگا، انتظامی یونٹ کی مجوزہ اسمبلی کے25 سے30 ارکان تجویز،جو براہ راست منتخب ہوں گے۔،

میئر اسلام آبادکا انتخابات براہ راست نہیں ہوگا،مجوزہ اسمبلی میئرکو چنے گی۔ صحت تعلیم اور دیگر شہری خدمات کی فراہمی انتظامی یونٹ کے دائرہ کار میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان آئندہ 20 سال میں G20 کا رکن بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، قیصر شیخ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامی تبدیلیوں کے ساتھ جغرافیائی ہیئت میں تبدیلی بھی تجویز ہے، مجوزہ پلان کے تحت اسلام آباد کی جغرافیائی حدود میں توسیع ہوگی۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں کواسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز زیرِغور ہے۔ ہری پور، راولپنڈی اور مری کےعلاقوں کو اسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔