امریکا اور میکسیکو نے مکھیوں کی فوج تیار کر لی

Calender Icon پیر 29 جون 2026

امریکا اور اس کے پڑوسی ملک میکسیکو(mexico) نے مکھیوں کی ایک فوج تیار کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور میکسیکو نے جانوروں کے دشمن کیڑوں کے خاتمے کے لیے انوکھا مشن شروع کیا ہے اور دونوں پڑوسی ممالک نے مل کر مکھیوں کی ایسی فوج تیار کی ہے، جو خطرناک کیڑوں کا خاتمہ کرے گی۔

دونوں ممالک نے گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب میٹاپا ڈی ڈومنگیز میں جراثیم سے پاک مکھیوں کی پیداوار کے ایک جدید پلانٹ کا افتتاح کیا ہے، افتتاحی تقریب میں میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام اور امریکی وزیرِ زراعت بروک رولنز نے شرکت کی۔

مزیدپڑھیں:سائنسدانوں کا بلیک ہول کے ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ تک رسائی کا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق 50 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے قائم کیا گیا یہ پلانٹ امریکا اور میکسیکو کا مشترکہ منصوبہ ہے، جہاں ہر ہفتے 10 کروڑ جراثیم سے پاک مکھیاں تیار کی جائیں گی، ان مکھیوں کو سرحدی علاقوں میں چھوڑا جائے گا تاکہ خطرناک پیراسائٹ پھیلانے والے کیڑوں کی افزائش کو روکا جا سکے۔