ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

Calender Icon منگل 30 جون 2026

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (LPG) کی قیمت میں 50 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو گرام سے کم ہو کر 259 روپے فی کلو گرام ہو سکتی ہے۔
ایل پی جی کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:’لندن سے رشتہ بچانے آئی ہوں‘، عماد وسیم اور سابقہ اہلیہ سے منسوب مبینہ آڈیو لیک وائرل

واضح رہے کہ اوگرا کی مقررہ کردہ قیمت پر لاہور سمیت ملک بھر میں کہیں بھی ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔