موبائل بیلنس خودبخود ختم، اس کو کیسے بچائیں؟ نئی اور مفت سروس متعارف

Calender Icon منگل 30 جون 2026

اکثر موبائل فون صارفین کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کا بیلنس(Balance) خودبخود ختم ہو جاتا ہے جس کو محفوظ بنانے کے لیے پی ٹی اے نے نئی سروس متعارف کرائی ہے۔

آج تقریباً ہر شخص کے پاس موبائل فون موجود ہے۔ صارفین موبائل کے استعمال کے لیے متعلقہ سیلولر کمپنی سے بیلنس ڈلواتے ہیں۔ تاہم اکثر صارفین کو اب یہ شکات ہو رہی ہے کہ ان کا بیلنس خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔

ایسا کیوں ہوتا ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے ساتھ ہی اس سے بچنے کا حل بھی بتا دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ: میکسیکن شائقین نے ایکواڈور ٹیم کی نیندیں اڑا دیں، ہوٹل کے باہر رات بھر شور شرابا

پی ٹی اے کے مطابق اگر کسی کا موبائل بیلنس خودبخود ختم ہو رہا ہے تو ایسا اکثر اس وقت ہوتا ہے، جب کہ صارف کا ڈیٹا پیکیج ختم ہو جاتا ہے، لیکن انٹرنیٹ پر چلتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے بیلنس تیزی سے ختم ہوتا ہے۔

پی ٹی اے نے ایسے غیر ضروری چارجز سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک مفید اور مفت سروس متعارف کرائی گئی ہے۔

اس سروس کے تحت کسی بھی صارف کا ڈیٹا پیکیج ختم ہوتے ہی انٹرنیٹ کا خودکار استعمال بند ہو جائے گا، تاکہ آپ کا قیمتی بیلنس محفوظ رہے۔ تاہم اس سروس کے حصول کے لیے مخصوص کوڈ ڈائل کرنا ہوگا۔
اس سروس کے لیے ہر سیلولر کمپنی کا مختلف کوڈ ہے۔ صارف اپنی مطلوبہ کمپنی کا کوڈ جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔