ملک میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

Calender Icon جمعرات 2 جولائی 2026

ملک میں سونے(Gold Rates) کی قیمتوں میں کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 9 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 7 ہزار 802 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے ہوا ہے۔

مزیدپڑھیں:دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں ایشیائی ممالک کی بالادستی

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 91 ڈالرز بڑھ کر 4063 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 کی کمی ہوئی تھی۔