دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں ایشیائی ممالک کی بالادستی

Calender Icon جمعرات 2 جولائی 2026

2026 کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر نچلے نمبروں پر موجود ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔

یکم جولائی کو جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھی 3 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔

متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پاسپورٹس رکھنے والے افراد کو 188 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

تیسرا نمبر یورپی ملک سویڈن کے نام رہا جس کے پاسپورٹ پر 187 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے باوجود اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہوئیں

بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لگسمبرگ، ناروے، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 186 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

185 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، آسٹریا، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔

اس فہرست میں سفر کی آسانی پر توجہ مرکوز کرکے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور امریکی پاسپورٹ 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔

کونسے پاسپورٹ نے زیادہ اونچی چھلانگ لگائی؟
کمپنی کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ گزشتہ ایک دہائی میں تیزی سے اوپر آنے والا پاسپورٹ ہے۔

اس پاسپورٹ کی رینکنگ میں ایک دہائی کے دوران 40 درجے بہتری آئی اور اب یہ دوسرے نمبر پر ہے۔

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔

مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 100 واں نمبر آیا اور اس پر 30 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔

پاکستان سے نیچے عراق (101)، شام (102) اور افغانستان (103) رہے۔

پاکستان سے اوپر یمن 99 ویں، صومالیہ 98 ویں،، نیپال 97 ویں، شمالی کوریا اور بنگلا دیش 96 ویں، فلسطین اور ایران 95 ویں، اریٹیریا 94 ویں جبکہ سری لنکا اور لیبیا93 ویں نمبر پر موجود ہیں۔